لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں اب داعش میں شامل ہو گئیں ہیں، آغا عمر بنگلزئی

  • بدھ, 01 اگست 2018 12:58

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمر جان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔ لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں اب داعش میں شامل ہو گئیں ہیں، افغانستان سے دہشتگرد بارڈر کراس کرکے بلوچستان میں داخل ہوکر دشتگردی کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ریسٹ ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قیام امن کے لئے بلوچستان کے عوام، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں۔ سانحہ درینگڑھ کے سہولت کاروں کو منظقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ بلوچستان بھر میں الیکشن کا پرامن انعقاد صوبائی حکومت اور سکیورٹی فوسز کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں الیکشن کے دن ہونے والے دھماکے میں ٹارگٹ ڈی آئی جی کو کر رکھا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کا ملنا بند ہو چکا ہے۔ کہیں ذاتی رنجشوں کی بنا پرجو واقعات پیش آ رہے ہیں، انہیں مشخ شدہ لاشوں سے نہ جوڑا جائے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.