ایک اور خود کش حملہ سیکیورٹی ادارے بے بس

  • ہفتہ, 11 اگست 2018 11:16

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایک مسافر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کو خودکش قرار دیا جارہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مسافر بس کے قریب آنے کی کوشش کی تاہم وہ بس سے کچھ فاصلے پر ہی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملہ آور نے جسے نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس تھی۔لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.