شمالی وزیرستان: فورسزکے آپریشن میں4دہشتگرد ہلاک، 3اہلکار شہید

  • جمعہ, 14 ستمبر 2018 08:45

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس کےنتیجے میں دہشت گرد آفتاب سمیت 4 ہلاک ہوگئےجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئےہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق میران شاہ کے گائوں خٹی کلے میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس سے 3 اہلکار شہید اور7زخمی ہوگئےآئی ایس پی آرنےمزید بتایا کہ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار نذیر احمد چانڈیو، سپاہی فخر اور سپاہی عامر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گرد وں کا اہم کمانڈر آفتاب پراکے بھی مارا گیا تاہم آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد 12ستمبر کو سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دسمبر 2017 میںلیفٹنٹ معین کی شہادت میں ملوث تھے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.