شرپسند عناصر کی بیج کنی کیلئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے:انجمن امامیہ بلتستان

  • منگل, 07 اگست 2018 16:14

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انجمن امامیہ بلتستان کا ایک اجلاس زیر صدارت شیخ محمد علی مظفری صدر انجمن منعقد ہوا ۔جسمیں دیامر میں شرپسند عناصر کے حال میں ہی میں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے پر نہایت افسوس کا اظہار کیا اور اسے علم دشمن کاروائی قراردے دیا ۔اجلاس میں حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے شرپسند عناصر کی بیخ کنی کیلئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔نیز گلگت بلتستان اور شاہراہ قراقرم کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔گلگت بلتستان کے مثالی امن کو سبوتاژ کرنے اور یہاں کی سیاحت کو نقصان پہنچانے کیلئے جن شرپسند عناصر نے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے،ان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔بر وقت اور آہنی ہاتھوں سے ان مجرموں کو گرفت میں نہ لیئے جانے کی صورت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بھی بری طرح متاثر ہوگا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.