دیا مر واقعہ حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہے ،علمائے امامیہ شگر

  • جمعرات, 09 اگست 2018 15:12

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علمائے امامیہ شگر کا ایک اہم اجلاس جامع مسجد چھورگاہ میں ہوا جس میں دیا مر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس مذموم واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین الموسوی نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر ایک بار اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ حکومت کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان مٹھی بھر شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ دیامر کے عوام کے خلاف گہری سازش ہے اور اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دیا مر کے عوام کو تعلیمی میدان میں پیچھے رکھنے کی ہر سطح پر سازشیں ہورہی ہیں عوام ان سازشوں کے خلاف کھڑے ہوجائیں ۔دیامرچلاس میں تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے والے چاہتے ہیں کہ تعلیمی طور پر یہ علاقہ پسماندہ رہے اور ساتھ میں علاقے کا پر امن ساکھ بھی خراب ہو۔حالیہ افسوسناک واقعے کے ذریعے دیامر کے عوام کی پیٹھ میں چھراگھونپنے کی کوشش کی ہے۔ہم دیا مر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔دیامر کے عوام محبت کرنے والے اور تعلیم دوست ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن بھی ہیں ۔چند شرپسند افراد چاہتے ہیں کہ یہ علاقہ تعلیمی طور پر پسماندہ رہے اور خطے کی ساکھ خراب ہو۔جنہیںکامیاب ہونےنہیں دیں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.