گلگت میں محرم الحرام کے دوران 855 پولیس اہلکار تعینات کرنیکا فیصلہ

  • منگل, 11 ستمبر 2018 12:30

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام کے دوران گلگت میں پولیس کے 855 اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی گلگت کے ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس نے یکم سے 13 محرام الحرام کی مجالس کے سلسلے میں جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، ایس ایس پی گلگت تنویر الحسن کی سربراہی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے، ضلع گلگت کو پانچ سیکٹرز اور 17 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر سیکٹر کی کمانڈ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کریگا، مجالس کے دوران پولیس کی 10 گاڑیاں موجود رہیں گی، جن پر 60 اہلکار تعینات ہونگے، جبکہ ایگل موٹر سائیکل پر 14 جوان 7 موٹر سائیکلوں کے ساتھ چوکس ہونگے۔ اس کے علاوہ سی پیک پولیس کی 4 موبائل اور ریزرو کے 91 اہلکار چوکس رہیں گے۔ جی بی اسکاؤٹس کی تین موبائلز اور رینجرز کی 4 موبائیلز بھی پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ ذمہ داریاں نبھائیں گی، ضلع گلگت میں کل 150 امام بارگاہوں میں دوران مجالس پولیس کے اہلکار جدید اسلحہ سے لیس ہونگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں گے

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.