عمران خان کو ایرانی صدر کا فون،ایران دورے کی دعوت قبول

  • جمعرات, 09 اگست 2018 15:33

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے چیئرمین تحریک انصاف اورنامزدوزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاک ایران تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں‘ایرانی صدر نے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عمران خان نے ایرانی صدر کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارت خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجار تی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور سفارتی تعلقات میں بھی اضافے کا خواہشمند ہے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.