آرمی چیف سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات

  • جمعرات, 09 اگست 2018 15:36

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کےسفیر مسٹر ثاقب فوریک نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی سیکورٹی پربات چیت کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف اور بوسنیاکے سفیر کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔آئی ایس پی آرنے مزید بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.