مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

  • بدھ, 08 اگست 2018 18:34

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں 2 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اورآپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی فوج نے پلوامہ ضلع میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 10 افراد زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ صرف گزشتہ ماہ جولائی میں قابض بھارتی فوج نے 21 کشمیریوں کو شہید اور300 سے زائد کو زخمی کیا جب کہ 169 کو حراست میں لیا گیا اور 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.