بھارت نے کشمیر کی سرسبز وادیوں کو خون سے رنگ دیا ہے، مشال ملک

  • ہفتہ, 18 اگست 2018 11:43

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرپرسن پیس و کلچر آرگنائزیشن مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت نے کشمیر کی سرسبز وادیوں کو خون سے رنگ دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب پر امید نگاہوں سے دیکھ ر ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ایمز ایجوکیشن سسٹم میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ تقریب میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر افضل بابر، ایس ایس پی موٹر وے پولیس جمیل ہاشمی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کی فضائوں میں آج بھی پاکستان کی صدائیں گونج رہیں ہیں اور کشمیری نئی صبح کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام میں بھی بہت مقبول ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.