سری نگر: آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

  • جمعہ, 14 ستمبر 2018 09:30

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں ظالم بھارتی فورسز نے سوپور کے علاقے میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے دو کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔سرچ آپریشن کے دوران فورسز کی جانب سے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہندواڑہ میں دو نوجوانوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے بعد مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے جبکہ نہتے اپنے حق کے لیے مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔یاد رہے کہ چار روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ 7 جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.