حزب اللہ کے پاس کیا ایسی چیز ہے صہیونی روزنامہ نے انکشاف کردیا

  • جمعہ, 10 اگست 2018 16:25

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت کی جانب سے شائع و ہونے والے روز نامہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ بیس ہزار میزائل اور مارٹر گولے موجود ہیں اور حزب اللہ با آسانی صہیونی حکومت کے700 مختلف مقامات پر میزائل حملے کر سکتا ہے

صہیونی حکومت کی جانب سے شایع ہونے والےاخبار’’معاریو‘‘ نے صہیونی عسکری تجزیہ نگاروں کی مدد سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں لبنان کے ساتھ جنگ کا احتمال بہت کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ بیس ہزار میزائل اور مارٹر گولے موجود ہیں اور حزب اللہ با آسانی صہیونی حکومت کے 700 مختلف مقامات پر میزائل حملے کر سکتا ہےجبکہ رپورٹ میں ان مناطق جہاں حزب اللہ میزائل حملے کر سکتا ہے ان کا نام نہیں لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حزب اللہ کے اسلحہ خانہ میں ایسے میزائل اور مارٹر گولے موجود ہیں جو اسرائیل میں 200 کلومیٹر تک مار کرسکتے ہیں اور 45 کلومیٹر تک ان میزائلوں کا اثر دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل اسرائیلی پہاڑیوں پر 200 سے400 کلو گرام کے بموں کے ذریعہ آسانی سے اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔معاریو نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے بعض میزائل اسرائیل کے حساس عسکری مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں اور ان حملوں کو روکنے کی صلاحیت اسرائیلی فوج میں نہیں ہے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.