علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 5 روزہ دورے پر سندھ پہنچ گئے، کارکنان اور عوام کیجانب سے شاندار استقبال

  • جمعرات, 22 دسمبر 2016 11:40

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سندھ کے پانچ روزہ دورے پر بدین پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے جشن میلاد مصطفٰی ﷺ اور مختلف سطح کے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے پانچ روزہ دورہ سندھ کے پہلے مرحلے میں بدین پہنچنے تو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ٹنڈو محمد خان پہنچے جہاں انہوں نے لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ٹنڈو محمد خان کے بعد نواب شاہ، خیرپور، نوشہرو فیروز اور حیدر آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ جہاں عوامی استقبال اور اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ دورے کے اختتامی روز وہ پچیس دسمبر کو باغ مصطفٰی لطیف آباد نمبر 8 حیدر آباد میں عظیم الشان لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.