کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد ہلاک

  • ہفتہ, 13 جنوری 2018 16:16

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.