نگر حلقہ چار کا علاقہ گزشتہ کئی مہینوں سے اندھروں میں ڈوبا ہوا ہے ، باقر حیدر

  • بدھ, 21 فروری 2018 12:00

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک اسلامی گلگت بلتستان کے رہنماوامیدوار حلقہ چار نگر محمد باقر حیدر نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ ضلع نگر میں دودھ کی نہریں بہانے کے جھوٹے وعدے کت کے اقتدار میں آنے کے بعد منظر عام سے غائب ہیں اور ضلع نگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے نگر چار کا علاقہ گزشتہ کئی مہینوں سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے حلقے کے منتخب نمائندے کو عوام کی فکر نہیں ہے بلکہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اخبارات اور مختلف چینلز پر اوٹ پٹانگ بیانات دینے میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں جی بی کے عوام پر ٹیکسز کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے تھے جبکہ حلقے کا منتخب ممبر پہاڑوں پر چڑھ کر سیلفیاں لینے میں مصروف تھا اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو غدار قرار دیتے ہوئے اخبارات میں بیانات دے رہا تھا ۔نگر کے عوام سے جھوٹے وعدے طے کر کے عوام سے ووٹ لیکر اسمبلی میں بیٹھنے کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں اور خوابو ں میں کبھی اپوزیشن لیڈر ،کبھی سپیکر اور کبھی وزیراعلیٰ بننے کے خواب دیکھنے میں مصروف ہےمیرے مرحوم بھائی جب اقتدر میں تھے اس وقت نگر کو اندھروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے جانے کا سفر جاری تھالیکن اب نگر کی روشنیاں پھر سے مدھم ہوکر اندھیروں کی طرف جارہے ہیں حلقے کے منتخب ممبر کی عدم توجہی کی وجہ سے مرحوم محمد علی حیدر کے ایم ڈی پی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور ہم نگر کی تعمیرو ترقی کے لئے آئندہ بھی بھر پور کردار ادا کرینگے ۔موصوف جہاں بھی اور جس سے ملتے ہیں سیلفی ضرور لیتا ہے عوام کی تصویروں اور اخباری بیانات سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔اگر واسطہ ہے تو بنیادی ضروریات کی چیزوں سے ہے ۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.