امریکہ اپنی حدود میں رہ:چین

  • پیر, 26 فروری 2018 14:35

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکا کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کردے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکا نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیو ں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔ وہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری کریں تاہم اگرکوئی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.