ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف سعودی ولیعہد کے دعوے

  • بدھ, 28 مارچ 2018 12:30

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ جوہری معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے بازنہیں رکھ سکتا کہا کہ جوہری معاہدے کی جگہ کوئی اور معاہدہ کیا جائے۔

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا یہ دعوی در اصل صیہونی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے جوہری معاہدے کے خلاف بیان اور موقف کے دائرے میں ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے کل رات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جوہری معاہدے سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول میں دیر توہوسکتی ہے تاہم ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی راہ میں یہ معاہدہ رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتا۔

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا یہ دعوی ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اب تک 10 مرتبہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے کی رپورٹ دی ہے ۔ جبکہ امریکہ کے خفیہ اداروں نے بھی اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.