پاراچنار، شب ہشتم کا ماتمی جلوس

  • بدھ, 19 ستمبر 2018 13:38

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج شب ہشتم کو شہدائے کربلا کی یاد میں حسب روایت مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے رات 9 بجے برآمد کیا گیا۔ جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے قریب دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پلٹ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے آقا امام حسینؑ اور انکے جانثاروں کو پرسہ دیا۔ جلوس کے ہمراہ تابوت، تعزیے، علم اور شبیہہ ذوالجناح بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاک فوج سمیت مقامی رضاکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے وقت سکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.