یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سخت حفاظتی انتظامات

  • اتوار, 23 ستمبر 2018 15:20

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا ء کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،اس موقع پر چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے، جن کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے جس میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری کو جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کیا گیا ، یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوا، جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔جلوس کی نگرانی کے لیے پولیس کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم کیا گیا جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی گئی، اس کے علاوہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی ہوئی، جلوس میں تعزیے علم اور تابوت سمیت مختلف تبرکات شامل تھے ۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.