ریاستی ادارےکنٹینرزلگانے اور فون سروس بند کرنے کے بجائےانٹیلیجنس بنیادوں پر عزاداری کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، علامہ مبشر حسن

  • پیر, 24 ستمبر 2018 18:12

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جلوس ہائے عزاءسب کیلئے ہیں، عزاداری میں فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ اہل سنت مسیحی ، ہندواور دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کرتے ہیں ،سکیورٹی ادارے کنٹینرزاور فون سروس کی بندش سے شہریوں کو ازیت دینا بند کریں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہائوس کراچی میں عزاداری سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے کامیاب آپریشنز کے بعد دہشت گرد عناصر کی کمر ٹوٹی ہے اور الحمد اللہ وطن عزیز میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آئی ہے، تمام شہروں کی بلاتفریق حفاظت اور مذہبی رسومات کا تحفظ ریاستی اور عسکری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن اس ذمہ داری کی ادائیگی کسی شہری کو ازیت پہنچا کر نہیں کی جاسکتی،سکیورٹی ادارے موبائل فون سروس کی بندش اور کنٹینرزلگا کرشہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بجائے موثر انٹیلیجنس معلومات اور ٹھوس نگرانی کی بنیاد پر مجالس اور جلوس عزاکی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جلوس ہائے عزاکے روٹس پر کنٹینرزلگاکر 6سے 8گھنٹے قبل ٹریفک کی روانی میں تعطل اوراسی طرح جلوس کےاوقات کے بجائے قبل از وقت تا بعد از وقت تک پورے شہر میں موبائل فون سروسز کا بند رکھاجانا کسی صورت بھی قابل ستائش اقداما ت نہیں ہیںان اقدامات سے شہریوں خصوصاًبزرگوں اور بیماروں کو ایمرجنسی کی کیفیت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ملت جعفریہ اس طرح سکیورٹی کے نام پر شہروں کو ازیت پہنچانے کے عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور ساتھ ساتھ وفاقی وصوبائی حکومت اوراعلیٰ سکیورٹی حکام سے سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مذہبی اجتماعات خصوصاًجلوس ومجالس عزاکی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کنٹینرز رکھنے اور موبائل فون سروس کی بند ش کے بجائے ، دہشت گردی میں ملوث مرکز کی بندش ، گرفتار دہشت گردوں کی عبرت ناک سزااوردیگر متبادل ذرائع پر توجہ دی جائے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.