ہم ملک میں دہشتگردی کو واپس نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف

  • جمعرات, 27 ستمبر 2018 01:46

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کوسیکیورٹی صورت حال، بارڈرمینجمنٹ، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور قربانی کے جذبے کو سراہا جبکہ انہوں نے سماجی ترقی اور پائیدار امن کے حصول و استحکام کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرسربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے، پائیدار امن کے لیے سماجی و معاشی ترقی پر توجہ جاری رکھی جائے، یہ وقت ہے کہ وزیرستان اور دیگر نئے اضلاع تیزی سے ترقی کریں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.