سیکیورٹی فورسزکا قلات میں آپریشن‘ 4 دہشت گرد ہلاک‘ 2 جوان شہید

  • جمعرات, 27 ستمبر 2018 11:03

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قلات : صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وارث کا تعلق جھنگ جبکہ سپاہی میرعالم کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.