علامہ عارف واحدی کی قیادت میں ایس یو سی کے وفد کی نامزد گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

  • ہفتہ, 29 ستمبر 2018 15:01

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں جی بی کے نامزد گورنر راجہ جلال سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے راجہ جلال کی بطور گورنر نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا۔ وفد میں علامہ عارف واحدی، ولایت بلتی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفد نے علامہ ساجد نقوی کی جانب سے نامزد گورنر کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ نئے گورنر سے امید ہے کہ خطے میں مزید امن و استحکام آئیگا، خطے میں اتحاد و یگانگت اور ترقی کے لئے مکمل تعاون کرینگے۔ اس موقع پر نامزد گورنر راجہ جلال نے کہا کہ ہم سب ملکر خطے کی خوشحالی اور حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب طبقات کو ساتھ لے کر چلوں اور عوام کی محرومیاں ختم کرنے میں کردار ادا کروں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.