تازہ ترین

بھارتی دورے پر آئے یواین جنرل سیکریٹری کے نام حریت قیادت کا خط

  • منگل, 02 اکتوبر 2018 12:45

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچنے والے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو کشمیری حریت پسند رہنمائوں نے خط لکھ دیا ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹریس تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور دیگر رہ نماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اختلافات پُرامن طور پر ختم کرنے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں ۔کشمیر ی حریت رہنمائوں نے خط میں لکھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، بھارت کا مذاکرات سے انکار کشمیر سمیت پورے خطے کا ناقابل تصور نقصان ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تین روزہ دورے پر آج بھارت پہنچے ہیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.