تازہ ترین

سکردو کی خوبصورت وادی محاذ ایریا کی عوام ہجرت کرنے پر مجبور

  • منگل, 02 اکتوبر 2018 13:37

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے محاذ ایریا کے تمام علاقوں میں تعلیم ،روزگار اور دوسرے بنیادی سہولیات زندگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق محاذ ایریا کے ہر گائوں سے لوگوں کی بڑی تعداد سالانہ ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

شہری محمد افضل ضمیر،الطاف حسین حالی اور امیر عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محاذ ایریا آف کھرمنگ میں صحت ،تعلیم اور روزگار کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ہمیں اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر دکھ ہوتا ہے تو دوسری طرف ہمیں شہر جا کر معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہناہے کہ اگر حکومت محاذ ایریا آف کھرمنگ میں زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کر تو نقل مکانی کا سلسلہ نہ صرف رک سکتا ہے بلکہ محاذ ایریا کے عوام کو درپیش تمام مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.