تازہ ترین

’بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے‘

  • جمعرات, 04 اکتوبر 2018 14:07

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پرکیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں بھارتی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سےمذاکرات نہ ہوئے تو کرتارپورسمیت کسی معاملےپربات نہیں بڑھ سکتی۔مذاکرات کےکیلئےبھارت کومنا نہیں رہےپہلاخط اُن کیطرف سےآیاتھا،کلبھوشن کیس کی مکمل تیاری ہے،عالمی عدالت میں بھرپورمقدمہ لڑیں گے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ کہ شکیل آفریدی کے معاملےپر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کےساتھ وزیرخارجہ کی مثبت بات چیت ہوئی۔سی پیک کےمعاملےپرچین کےساتھ ایک پیج پرہیں،پرُامن ہمسائیگی کےقائداعظم کےنظریئےپریقین رکھتےہیں۔طالبان سے امریکا براہ راست مذاکرات کرےخواہش ہوگی اس میں کامیابی ملے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.