تازہ ترین

گلگت، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ

  • پیر, 08 اکتوبر 2018 13:24

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) داریل میں فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی اہلکار شہید ہوگیا، پولیس نے واقعے کو فرینڈلی فائرنگ قراردیا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق داریل میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فائرنگ سے سول کپڑوں میں ملبوس سی ٹی ڈی کے 5 جوانوں میں سے ایک جاں بحق ہوگئے، جاں بحق پولیس اہلکار بصیر عباس کا تعلق نپورہ گلگت سے تھا، پولیس کا موقف ہے کہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پولیس اہلکار کی شہادت کی مکمل تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی ہے، جو دس دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، شہید بصیر عباس کا شمار سی ڈی ٹی میں انتہائی نڈر اور بہادر اہلکاروں میں ہوتا تھا، انہیں ہر مشکل ترین آپریشنز کا لازمی حصہ تصور کیا جاتا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.