توہین عدالت کیس ، فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا گیا

  • بدھ, 10 اکتوبر 2018 12:23

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد : توہین عدالت کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں فیصل رضاعابدی کو سیکرٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔فیصل رضاعابدی کوسپریم کورٹ میں پیشی کےبعدگرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل رضاعابدی کوایک اورمقدمےمیں گرفتار کیاگیاہے ، مقدمہ گزشتہ رات تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیاگیاتھا۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں فیصل رضاعابدی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےفیصل رضاعابدی سےتحریری جواب طلب کیا تھا جبکہ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا تھا۔فیصل رضاعابدی کا کہنا تھا کہ وکیل عمرے کی ادائیگی کیلئے گیا ہے 22اکتوبر کو واپسی ہوگی، اس لئےعدالت سےمہلت مانگی، عدالت نے 30تاریخ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیاہے، عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کرادیا جائے گا۔فیصلے سے قبل روسٹرم چھوڑنے پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس میں کہا عابدی صاحب آرڈرلکھوانےتک ہمیں تنہانا چھوڑیں۔بعد ازاں عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی پرسماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے دو اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت گیارہ اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایف آئی آر میں مذکورہ پروگرام کے اینکر کا نام بھی درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی سنہ 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.