تازہ ترین

حکومت جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے،ڈاکٹر شیریں مزاری

  • بدھ, 10 اکتوبر 2018 13:30

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اسلام آباد میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اینڈ پبلک سروس ٹرسٹ کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کی سربراہی میں آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ان کی این جی او کی کوششوں سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.