تازہ ترین

بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مشال ملک

  • بدھ, 10 اکتوبر 2018 13:34

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ہر کسی کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے، دنیا بھارت کی معیشت کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف بات نہیں کرتی، بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ہمیں اب عالمی شخصیات پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ دو روزہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا میں لابنگ اور اقوام متحدہ کے میکنزم میں آ کر اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت حریت لیڈر نظر بند ہیں جنکی آزادی کے لیے آواز اٹھائی جانی چاہیے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.