فیصل رضا عابدی کیا دہشتگرد ہیں ؟

  • جمعرات, 11 اکتوبر 2018 11:39

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کردی ۔فیصل رضا عابدی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور چیف جسٹس کو سرعام دھکمیاں دی جارہی ہیں،عدلیہ کو تھریٹ کرنے کا رویہ درست نہیں ہے۔سزاایک میں ہی ہو گی تین میں نہیں۔،جسٹس محسن کیانی نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عدالت کی توہین کی ہے ؟فیصل رضا کے وکیل نے کہا کہ نہیں توہین نہیں کی سخت الفاظ کہے تھے۔واضح رہے گزشتہ روزفیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیشی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔فیصل رضاعابدی پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔فیصل رضا عابدی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہوئے ہیں، ان کی واپسی تک سماعت ملتوی کی جائے۔فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505دو،506اور34کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر 19ستمبر کو درج ہوئی تھی۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.