تازہ ترین

بحرینی مرجع تقلید شیخ عیسیٰ قاسم کی آنکھ کا آپریشن آج لندن میں ہوگا

  • جمعرات, 11 اکتوبر 2018 14:05

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرینی مرجع تقلید اور اپوزیشن رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کا آج بروز بدھ 11 اکتوبر برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایک ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ہونے جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کافی حد تک پیچیدہ اور طویل مدتی ہوگا جس کے بعد شیخ عیسیٰ قاسم کی خاص طور پر نگہداشت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کو انتہائی مشکل اور سخت حالات میں علاج کی غرض سے چند ماہ قبل لندن لایا گیا تھا جس کا ذمہ دار بحرینی نظام تھا۔جس نے شیخ عیسیٰ قاسم کو ان کے گھر کافی عرصے کے لیے نظر بند کر رکھا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.