تازہ ترین

گوگل کی چین کیلئے سینسر شدہ سرچ انجن کی تیاری

  • جمعرات, 11 اکتوبر 2018 14:46

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبول ترین امریکی کمپنی گوگل نے چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل خفیہ طور پر چین کے لیےسرچ انجن کا سینسرڈ ورژن لانچ کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے، یہ سرچ انجن اگلے سال تک لانچ کردیا جائے گا۔

اس سرچ انجن میں ہیومن رائٹس، نوبیل پرائز اور اسٹوڈنٹس پروٹیسٹ جیسے الفاظ سینسر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل کو چین میں پابندی کا سامنا ہے اور وہ اس بہت بڑی آبادی والے ملک میں اپنے قدم دوبارہ جمانے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.