’’سعودی صحافی کی گمشدگی پر خاموش رہنا ممکن نہیں‘‘

  • جمعرات, 11 اکتوبر 2018 15:09

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کےمعاملے پرخاموش رہنا ممکن نہیں،یہ کوئی عام معاملہ نہیں ہے۔ترک میڈیاکےمطابق ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے ہنگری سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے ہر پہلو کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے سعودی قونصلیٹ کے صحافی کی واپسی کی فوٹیج نہ ہونے کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سعودی قونصلیٹ کے باہر کوئی کیمرہ سسٹم نہ ہو۔واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبرکو ترکی میں واقع سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.