پی ایچ ڈی اسکالر کی شہادت پر کشمیر میں مکمل ہڑتال

  • جمعہ, 12 اکتوبر 2018 12:15

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لندن : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، جس میں آرمی چیف نے کہا پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتیں برطانوی چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکلسن ، برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیفنس ، برطانوی نمائندہ خصوصی پاکستان افغانستان اور بر طانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرمارک سیڈول سے کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان وفودکی سطح پربھی بات چیت ہوئی اور آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ترجمان کے مطابق برطانیہ میں اعلیٰ عسکری حکام سےملاقاتوں میں گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید نے کہا پاکستان موثر اور پائیدار استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزیدبڑھانےکےلئےتیارہیں۔جنرل قمرجاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سےدیرپاامن کےقیام کی جانب گامزن ہے، باہمی سیکیورٹی،دفاعی تعاون بلندسطح پرلےجانےکےخواہاں ہیں۔واضح رہے یاد رہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ برس پاک فوج کی کمان سنبھالی جس کے بعد یہ برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، اس سے قبل وہ چین سمیت مختلف ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.