آیت اللہ سید علی خامنہ کی روزگار ،مہنگائی جیسی مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات پر تاکید

  • جمعہ, 12 اکتوبر 2018 13:42

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روزگار، مہنگائی اور بینکنگ جیسی بعض اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اور فیصلوں پر تاکید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان اور اعلی حکام کا بعض اقتصادی موضوعات پر ڈھائی گھنٹے تک اجلاس جاری رہا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے روزگارکی فراہمی، مہنگائی کے خاتمہ اور بینکنگ جیسے بعض اقتصادی امور اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس اجلاس میں حکومت پر دلسوز اقتصادی ماہرین کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے زوردیتے ہوئے فرمایا: موجودہ اقتصادی شرائط میں ملک کے دلسوز اور ہمدرد اقتصادی ماہرین کی ذمہ داریاں دوچنداں ہو جاتی ہیں اور حکومت کو ان کے نظریات اور تجاویز پر عمل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک میں موجود تمام مشکلات کا راہ حل موجود ہیں اور ہمیں اپنی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں پر بھر پور توجہ دینی چاہیے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.