کوہاٹ،کالعدم سپاہ صحابہ اہل سنت والجماعت کی فائرنگ ،شیعہ ڈاکٹر قیصرعباس شدید زخمی

  • ہفتہ, 13 اکتوبر 2018 11:21

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوہاٹ میں تکفیری دہشت گردوں کی دن دہاڑے فائرنگ سے ہومیوڈاکٹر قیصرعباس شدید زخمی، سرمیں3گولیاں لگنے سے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ عطاء خان گڑی جوکہ پولیس لائن کے نذدیک واقع ہے جہاں پر صبح 9بجے کے قریب ہومیو ڈاکٹرقیصر عباس جوکہ ضلع ہنگو کے گائوں رائسان کے رہائشی تھے اپنے کلینک پہنچے تو کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت اہل سنت والجماعت ،سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور داعش کے سفاک دہشت گردوںنے ان پر نے فائر کھول دیئے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر قیصر عباس کے سر میں 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال پہنچایا گیا وہاں سے ڈاکٹرز نے انہیں پشاور لیڈی ریڈ نگ ہسپتال ریفر کیا ، پولیس نےجا ئے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.