ترک حکام کا سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

  • پیر, 15 اکتوبر 2018 12:01

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی نے استنبول قونصل خانے اور رہائشی کمپلکس کی تلاشی دینے کی مخالفت کی صورت میں سعودی قونصل جنرل اور دیگر سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ترک حکام نے سعودی حکومت کو استنبول کے قونصل خانے اور رہائش گاہ کی تلاشی دینے کے لیے آج رات تک کی مہلت دی ہے۔ بصورت دیگر سعودی قونصل جنرل اور سفارت کاروں ملک سے جانا ہو گا۔

اس رپورٹ کے مطابق ترک تفتیش کار صرف سعودی قونصل خانے کی تلاشی پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ وہ ہر اس جگہ کی تلاشی لیں گے جہاں خاشقجی کی گمشدگی کے بعد سعودی قونصل خانے کی گاڑی دیکھی گئی تھی۔

اس سے پہلے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے سعودی حکومت پر خاشقجی کیس میں تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے مگر وہاں سے لاپتہ ہو گئے۔ جمال خاشقجی کا نام سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے ستمبر دو ہزار سترہ سے ترکی میں مقیم تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.