حضرت رقیہ (علیہا السلام) کی شہادت

  • پیر, 15 اکتوبر 2018 13:04

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسی روز ۶۱ ہجری کو حضرت رقیہ (علیھا السلام) کی مظلومانہ شہادت ہوئی تھی۔
حضرت رقیہ کی عمر شریف تین سال یا کچھ زائد تھی ۔ جب اپ اپنے پدر گرامی کے ساتھ مدینہ سے کربلا آئیں، امام حسین (علیہ السلام) اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت کے بعد اسیران آل محمد کے ساتھ اس بچی کو کوفہ اور شام میں لایا گیا۔ سفر شام میں چالیس مقامات پر اس بچی کو متعدد مصائب سے دوچار ہونا پڑا۔
زندان شام میں جب اس بانو نے اپنے بابا کا نورانی سر دیکھا تو خوب نالہ و فریاد کی اور اسی حالت میں ان کی روح زندان میں پرواز کرگئی، اسی رات اس بچی کو دفن کیا گیا (۱) ۔

۱۔ تقویم شیعہ، ص ۴۷۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.