امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اقتصادی پابندیوں سے استفادہ کر رہا ہے:نمائندہ ایران

  • منگل, 16 اکتوبر 2018 17:23

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا نشہ آ گیا ہے۔ ایرانی نمائندے انھوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے منشور اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے امریکہ عالمی سطح پراقوام متحدہ کے اعتبار کو ختم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پابندیاں اور طاقت کا استعمال سکیورٹی کونسل کا آخری راہ حل ہونا چاہیے۔ غلامعلی خوشرو نے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا نشہ آ گیا ہے اور وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اقتصادی پابندیوں سے استفادہ کر رہا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.