تازہ ترین

ایران: کرمانشاہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروپ کے افراد گرفتار

  • منگل, 16 اکتوبر 2018 17:38

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایرانی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے کرمانشاہ کے شہر میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروپ کے افراد کو گرفتار کیا۔وزارت دفاع کے مطابق گرفتاری کی کارروائی کے دوران مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد بیرون ملک سے مغربی سرحد پار کر کے آئے تھے اور ان دہشت گردوں سے ایسی دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں قدامت پسند عرب ریاستوں کی حمایت حاصل تھی اور یہ کرمانشاہ میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے جا رہے تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.