ریاض: جمال خاشقجی کے صاحبزادے صلاح خاشقجی پر تین ماہ سے سفری پابندی عائد، پاسپورٹ معطل

  • منگل, 16 اکتوبر 2018 17:44

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی خبر رساں ادارہ سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے صاحبزادے صلاح خاشقجی پر سعودی حکام کی جانب سے تین ماہ سے سفری پابندی عائد ہے اور حکام نے صلاح کے پاسپورٹ کو بھی معطل کر دیا ہے۔

سی این این کے مطابق جمال خاشقجی کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ صلاح خاشقجی تین ماہ سے سعودی عرب سے بیرون ملک نہیں جا پا رہے اور سعودی حکام اس کی وجوہات بھی بیان نہیں کر رہے۔

سی این این کے مطابق صلاح خاشقجی اس وقت جدہ میں رہائش پذیر ہیں جبکہ جمال خاشقجی کے خاندان کے دیگر افراد بشمول والدہ اور بیٹی اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.