سعودی صحافی قتل: سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل، قتل براہ راست محمد بن سلمان کے حکم پر کیا

  • بدھ, 17 اکتوبر 2018 14:05

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی سینیٹر گراہم نے سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقجی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر گراہم نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں محمد بن سلمان کو علم ہے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد براہ راست ملوث ہیں۔

گراہم نے کہا کہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا مدافع تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب نے مجھ سے سوء استفادہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ استنبول میں سعودی عرب کے صحافی کے بہیمانہ قتل میں سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل ہیں جنھوں نے جمال خاشقجی کا قتل براہ راست محمد بن سلمان کے حکم پر کیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.