سیمینار "اسلامی تہذیب کے ارتقاء میں کربلا کا کردار"

  • بدھ, 17 اکتوبر 2018 14:33

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تہذیب و تمدن کے ارتقاء میں کربلا کا کردار کے موضوع پر جامعۃالنجف اسکردو کے جدید آڈیٹوریم میں فکر و نظر آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلامک کلچرل سنٹر اسکردو کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ممتاز عالم دین، نامور مصنف و محقق علامہ شیخ سجاد حسین مفتی نے خطاب کیا۔
معروف قاری محمد عابدین نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا پرنور آغاز کیا۔ نوجوان مدح خوانوں سید امتیاز حسینی اور شجاعت علی غدیر نے نعت اور سلام کے نذرانے پیش کرکے محفل کو چار چاند لگادئیے۔ ڈاکٹر شیخ فرمان شگری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض بلتستان کے مایہ نازادیب، شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی نے انجام دئیے۔ اس سیمینار میں علماء، دانشور، اہل علم اور طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.