کراچی، فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

  • بدھ, 17 اکتوبر 2018 14:42

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وائس آف شہداء کے چیئرمین سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف شیعان علیؑ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع ہر مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما سہیل مرزا اور صغیر عابد نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کے مطالبات پر مبنی بینرز و کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین اور احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیا جائے، ورنہ انصاف کا شور مچانے والی حکومت کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.