افغانستان: بم حملے میں پارلیمانی انتخابات کے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

  • جمعرات, 18 اکتوبر 2018 13:48

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان صوبے ہلمند میں بم حملے کے نتیجے میں پارلیمانی انتخابات کے امیدوار عبدالجبار سمیت 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم انتخابی امیدوار عبدالجبار کی کرسی کے نیچےنصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں عبدالجبار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمی ہونے والے سات افراد کو طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران افغانستان میں گزشتہ دو ماہ سے اب تک عبدالجبار سمیت 10 امیدوار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.