راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

  • جمعہ, 19 اکتوبر 2018 12:19

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا ہرک اور مچھ کے درمیانی علاقے میں ریلوے ٹریک کے پاس ہوا۔

مقامی پولیس کے مطابق بولان ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے، دھماکا ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی اور آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.