خاشقجی قتل اور یمن جنگی جرائم: امریکہ سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا

  • جمعہ, 19 اکتوبر 2018 13:44

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مخالف صحافی کے قتل اور یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود ایک اعلی امریکی فوجی کمانڈر نے سعودی حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی فضائیہ کے خصوصی آپریشن گروپ کے کمانڈر جنرل برڈ ویب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں لاجسٹک حمایت بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے سعودی اتحاد کی پر زور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بند کر دیں۔

امریکی فوجی کماندڑ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مخالف سعودی صحافی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد امریکی کانگریس کے سینیئر رہنماؤں نے سعودی عرب اور جنگ یمن کے حوالے سے امریکی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کانگریس نے ٹرمپ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاشقجی قتل کیس کا معمہ حل ہونے تک سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی اور جنگ یمن میں سعودی عرب کی حمایت بند کر دے۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.