جمال خاشقجی نے آخری کالم میں کیا لکھا؟

  • جمعہ, 19 اکتوبر 2018 13:57

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکی اخبار نے گمشدہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا آخری کالم شائع کردیا،جمال خاشقجی نے آخری کالم میں عرب ملکوں میں اظہار آزادی رائے سے متعلق خیالات کا اظہار کیاہے۔کالم میں جمال خاشقجی نے لکھا ہے کہ عرب ملکوں میں سرکاری میڈیا کی جانب سے غلط معلومات فراہم کی جاتی ہیں،عربوں کو خود ان کی زبان میں آزاد میڈیا کی ضرورت ہے۔سعودی صحافی نے مزید لکھا کہ عرب اسپرنگ سے امید کی کرنیں جلد ہی دم توڑ گئیں بلکہ اندھیرا اورگہراہو گیا،میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر کوئی عالمی رد عمل نہ آنے پر عرب ملکوں میں کریک ڈاؤن کا عمل اور تیز ہو رہا ہے.دواکتوبر کو لاپتہ ہونے والے جمال خاشقجی کا یہ کالم ان کے مترجم نے3 اکتوبر کو امریکی اخبار کو بھیجا تھا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.