بلوچستان میں پاک ایران سرحد کی بندش کا دوسرا ہفتہ

  • بدھ, 07 نومبر 2018 10:59

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان سے ملحقہ تافتان کےقریب پاک ایران سرحد زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ 2 ہفتوں بعد بھی نہ کھولا جاسکا۔لیویز حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تافتان میں زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ گزشتہ تقریبا دوہفتے سے بند ہے زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ ایرانی سرحدی حکام کی جا نب سے بند کیا گیا ہے۔زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ بند ہونے سے مقا می افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کربلا جانے والے زائرین بھی ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔دوسری جانب گیٹ کی بند ش سے سامان کی ترسیل بھی معطل ہے، ذرائع کے مطابق ایرانی حکام سے گیٹ کی بندش کے معاملے پر رابطہ بھی کیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی صورتحال واضح نہیں ہے ۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.